وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ راتوں رات تبدیلی نہیں آتی،مگرچند ماہ میں بہت بہتری آئی ہے، پاکستان میں حالات بدل رہے ہیں، 14،15کروڑلوگون کی خدمت میرافرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بار بار احتجاج کی کال دی،500سےزیادہ لوگ کہیں نہیں آئے، انہیں خیبرپختونخواسےلوگ لاناپڑے، عوام نے انکی احتجاجی کالز پر کان نہیں دھرے، لوگوں کو کام ہوتا نظرآرہا ہے، پنجاب میں آج روٹی اورآتا سستاہے۔
ان کا کہناتھا کہ لاہور میں ایک ہزار بیڈ ز کا ہسپتال بن رہا ہے ، یہ پہلا پبلک سیکٹر اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنے گا ، دوائیاں گھروں میں سپلائی ہو رہی ہیں ، اپنا گھر سکیم پورے پنجاب میں شروع ہو چکی ہے ، اپنے گھر کے لئے پندرہ لاکھ روپے بلا سود قرضہ دے رہے ہیں، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ٹارگٹ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سکیم شروع کردی گئی ہے ، قرضوں کے ساتھ مشینری بھی دے رہے ہیں ، پہلا نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں ، جب بھی نواز شریف کی حکومت آئی ملک نے ترقی کی ، ایک دہائی کے بعد پاکستانیوں کو اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں ۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے کینسر کا عارضہ لاحق نہیں ہے، میرا ایک سال قبل پیرا تھائیراڈ کا آپریشن جنیوا میں ہوا تھا ، پیرا تھائیراڈ کا علاج دنیا میں صرف دو ممالک میں ہو رہا ہے۔