حکومت نے ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس کا مسودہ منظوری کیلئے وزیراعظم سیکریٹریٹ کوارسال کر دیا گیا ہے ، مقصد انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس قوانین پر عمل کرانا ہے، مجوزہ قانون سےصوبائی حکومتوں کوبھی اضافی اختیارات دیےجائیں گے،غیرقانونی یاجعلی سگریٹس کی فروخت روکنےکیلئےصوبائی انتظامیہ کی مددلی جائےگی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ صوبائی سطح پر ٹیکس قوانین کے نفاذ کا نظام سخت کیا جائے گا، نئے قانون سے ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ متوقع ہے۔