پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام ہوگیا۔
ایک دن کی کریکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی اور تیزی کے بعد منفی سے مثبت زون میں آ گئی۔
لازمی پڑھیں۔ ڈالر کی نئی قیمت جانیے
بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 131 پوائنٹس بڑھ کر 93355 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 579 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک بروکر کے مطابق پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان نے مارکیٹ میں تیزی کو محدود کیا۔