فتنتہ الخوارج کے خارجی نورولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی۔
ذرائع کےمطابق آڈیومیں خارجی نور ولی محسود غٹ حاجی کوپاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کے لیےدباو ڈال رہا ہے.
لیک آڈیو میں سنا جا سکتا ہےکہ"مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،ہر کوئی اپنے آپ کو تیاررکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں۔"ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں"
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ "لیک آڈیو واضح ثبوت ہےکہ فتنتہ الخوارج کےسرغنہ افغانستان میں چھپےبیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں،فتنتہ الخوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔
فتنتہ الخوارج افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے کرتے ہیں،"یہ ثابت ہوچکا ہےکہ فتنتہ الخوارج اورافغان طالبان ایک ہی سکےکےدو رخ ہیں،"لیک آڈیو سے واضح طور پر مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید خارجیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے"
"خارجی نورولی افغانستان میں بیٹھ کرچھوٹےدرجے کےدہشتگردوں کو نام نہادجہادمیں جان دینے کیلیےمجبور کررہا ہے،خارجی نورولی کی ہدایات ظاہرکرتی ہیں کہ حملےکرنے والے نچلےدرجے کے دہشتگرد اب افغانستان میں بیٹھے آقاؤں سےتنگ آچکے ہیں۔
اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کے پاکستان کی طرف سے موثر انگیجمنٹ سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ پڑتی جا رہی ہے،اگر فتنتہ الخوارج کافتنہ صحیح معنوں میں جہاد ہے تو خارجی نور ولی جیسے سرغنہ خود آگے ہو کر سیکیورٹی فورسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے،" یہ حقیقت ہے کہ خارجی نور ولی جہاد کے نام پر اپنے پیروکاروں کو گمراہ کر کے ڈالر کما رہا ہے۔