ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے حکومتی اداروں نے ملک بھر سے 7.8 میٹرک ٹن کھاد اور 5.5میٹرک ٹن چینی برآمد کیں،1052 سگریٹ کے سٹاکس، 320 کپڑے کے تھان اور 0.21 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا۔
یکم ستمبر 2023 سےاب تک ملک بھر سے 13471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3789.64 میٹرک ٹن آٹا برآمد ہو چکا ہے،35134.51 میٹرک ٹن چینی، 4388953 سگریٹ کے سٹاکس، 155822 کپڑے کے تھان اور 17.95ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہو چکا ہے۔
حکومتی ادارے ملک کومشکل وقت سے نکالنے کے لیےاسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔