ہندوستان نے جی20 اجلاس میںبیس ممالک کے رہنماؤں اور ان کے وفود کے استقبال کے لیے پوری طرح سے تیاری کی تھی۔
بھارتی تیاریوں میں حکام نے اپنے مہمانوں کو آرام فراہم کرنے کے لیے شہر سے بڑی تعداد میں آوارہ کتوںکو پکڑ کر شہر سے باہر منتقل کرنا بھی شامل تھا۔
مقامی حکام نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گھومنے والے تقریبا 60ہزارآوارہ کتوں کو پکڑا اور انہیں کئی گاڑیوں میں شہر سے باہر منتقل کیا۔ ان کتوں کو آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے بنائے گئے پناہ گاہوں میں بھیج دیاگیا ۔
مقامی حکام نے اپنی توجہ بھارت منڈاپم مرکز کےہیڈ کوارٹر کے قریب اور ہوائی اڈے کے آس پاس کے علاقوں میں مرکوز کیں۔