پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونے کے نرخ مزید 1900 روپے جبکہ فی اونس 15 ڈالر گرگئے۔
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں گراوٹ اور ڈالر سستا ہونے سے سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
رپورٹ یے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1900 روپے کمی سے 2 لاکھ 100 روپے پر آگیا جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ 1629 روپے گر کر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے پر آگئے۔
اعداد وشمار کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے نرخ 15 ڈالر کمی سے 1923 ڈالر پر آگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں چند روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ تقریباً 22 ہزار روپے کم ہوچکے ہیں، ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار روپے سے 2 لاکھ 100 روپے پر آگیا۔