ترجمان ای پی اےکا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں اسموگ کی بگڑی صورتحال پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی(ای پی اے) کا اجلاس ہوا،ڈائریکٹرفرزانہ الطاف کی زیرصدارت اجلاس انسداد اسموگ کی تجاویزکا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی(ای پی اے) کا کہنا ہے کہ ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ای پی اے کیساتھ مل کر کام کرے گی،ماحولیاتی اسٹینڈرڈ مدنظر رکھ کر گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، تعلیمی اداروں کو اپنی گاڑیاں بہتر حالت میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی(ای پی اے) کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہانسداد اسموگ کیلئےایپلیکشن اجرا کیساتھ ہاٹ لائن بھی قائم کی جائے گی، اسلام آباد میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔