امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم تشکیل دینےمیں مصروف ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نےسینیٹرمارکو روبیو کو بطور وزیر خارجہ چن لیا ہے،وہ اس عہدے پرتعینات ہونے والے پہلے لاطینی امریکی ہونگے۔
مارکو روبیو ان پندرہ سینیٹرز میں سے ایک ہیں جنہون نےیوکرین کے لیے پچانوے ارب ڈالر کی فوجی امداد کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ ایوان نمائندگان کے رکن مائک والٹز ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ہونگے۔
اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا نام تجویز کرچکے ہیں۔