لبنان کے علاقے المات میں اسرائیلی فوج نے قیامت ڈھا دی۔ گھر پر بمباری سے تئیس افراد شہید ہوگئے۔
چوبیس گھنٹے کےدوران لبنان پردرجنوں حملے کےگئے،جس میں اڑتیس شہادتیں ہوئیں۔اُدھر شامی دار الحکومت دمشق پربھی اسرائیلی فوج نے میزائل داغ دیا،7 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے۔
نیتن یاہو نے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ اسرائیل کے نئے وزیر دفاع نے حزب اللہ کوشکست دینےکا دعویٰ کردیا،کہا حسن نصر اللہ کا مارا جانا سب سے بڑی کامیابی تھی۔
دوسری جانب گزشتہ ماہ حزب اللّٰہ کے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پرحملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونےکا امکان ہے۔