جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔
کراچی میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اشعار پڑھ کر ٹریبیوٹ پیش کیا۔ جرمن قونصل جنرل نے اردو زبان میں علامہ اقبال کا شعربھی پڑھا۔
اس موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کاکہنا ہے کہ علامہ اقبال جرمنی کےلوگوں کےدلوں کےبہت قریب ہیں،علامہ اقبال کی جرمن شاعری اور جرمن فلسفے سے بھی گہری وابستگی تھی۔