آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6نومبرکوجنوبی وزیرستان میں شہید4جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے، شہدامیں نائب صوبیدارتائب شاہ،لانس نائیک گلاب زمان شامل تھے۔
پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق 6نومبرکوجنوبی وزیرستان میں خوارج کیساتھ جھڑپ میں 4جوان شہیدہوئےتھےشہدامیں نائب صوبیدارتائب شاہ،لانس نائیک گلاب زمان شامل تھے لانس نائیک حبیب اللہ اورلانس نائیک مزمل محمودبھی شہیدہونیوالوں میں شامل تھے۔
فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار تائب شاہ شہید (عمر : 38 سال،ساکن ، ضلع ٹانک)، لانس نائیک گلاب زمان شہید (عمر :30 سال،ساکن ،ضلع کرک)، لانس نائیک حبیب اللہ شہید (عمر : 28 سال،ساکن ، ضلع اورکزئی) اور لانس نائیک مزمل محمود شہید (عمر : 37 سال،ساکن ، ضلع کرک) ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں شہدامکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے،شہداکی نمازجنازہ اورتدفین میں عسکری وسول حکام اورپاک فوج کےجوانوں نے شرکت کی،نمازجنازہ میں شہداکےلواحقین اورعلاقہ عمائدین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کوختم کرنےکیلئےپُرعزم ہیں،ہمارےبہادرشہداء کی یہ قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔