سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کار سوار نے فائرنگ سے لکی ٹول پلازہ کے ملازم کو زخمی کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز لکی ٹول پلازہ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کار سوار نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے ٹول ملازم کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
کار سوار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ٹول ملازم کی شناخت ابرار کے نام سے ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی ارسلان بلوچ نام شخص کے نام پر رجسڑڈ ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔