پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تاریخی بلندی دیکھنے میں آئی جس دوران کاروباری افراد کو اربوں روپے کا منافع بھی ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈگیس،آٹواورریفائنری کمپنیز کے شیئرز میں مالیاتی اداروں کی خریداری دیکھنے میں آئی ، اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا ، 100انڈیکس771پوائنٹس بڑھ کر 93 ہزار 292 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 30 ارب روپےمالیت کے 76 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
عابد علی حبیب کا کہناتھا کہ فکس انکم سےفنڈزنکل کراسٹاک مارکیٹ منتقل ہورہےہیں،شرح سودمیں مسلسل کمی،روپےکی قدرمستحکم ہونامارکیٹ کیلئےاہم ہے۔