راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نےکی،دوران سماعت وکلائے صفائی نے کہاکہ فرد جرم عائد کرنے سےقبل تمام ملزمان میں نقول تقسیم نہیں کی گئیں،فردجرم سے پہلے بریت کی درخواست پر سماعت مکمل کی جائے۔
شیخ رشید کےوکیل نےکہاکہ ان کے مؤکل ایف آئی آرمیں نامزد نہیں،انہیں چھ ماہ بعد ملوث کیا گیا،پولیس چالان میں چورانوےگواہان کے بیانات شامل ہیں لیکن کسی ایک گواہ نےبھی شیخ رشید کےملوث ہونےکا الزام نہیں لگایا،آئی جی پنجاب،آرپی او راولپنڈی جولائی اوراکتوبردوہزارتئیس تک ہائیکورٹ میں رپورٹ داخل کر چکےتھے،جس کےمطابق شیخ رشید کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں تھا،نومبر میں ان کا نام نو مئی کےمقدمات میں ڈال دیا گیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کیخلاف کوئی قانونی جوازموجود نہیں لہٰذا انہیں مقدمے سے بری کیا جائے۔جج امجد علی شاہ نےشیخ رشید کی درخواست پروکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے پرسماعت سولہ نومبر تک ملتوی کر دی۔