ڈالر کی قیمت میں مسلسل 28 ویں روز بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ،کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 380 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار875 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
11 بجکر 30 منٹ پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 15.93 پوائنٹس کا اضافے ہونے سے انڈیکس 49 ہزار 509 پوانٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید ایک روپے 07 پیسے نیچے آگئی،جس سے انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 55 پیسے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 277.62روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ پانچ ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 52 روپے اور انٹربینک میں 43.24 روپے سستا ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آچکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔
رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر 4 روپے 10 پیسے جبکہ ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آگیا۔