سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات کر دیا گیاہے۔ جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اسٹاف افسر کے عہدے پر سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر کا تقرر کیا گیا ہے ۔
سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ سلیم خان کی تقرری سات نومبر سے تین سال کیلئے کی گئی ہے، سلیم خان کی بطور رجسٹرار سپریم کورٹ تقرری کی منظوری ججز کمیٹی نے دی ۔ نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں ۔ عہدے سے ہٹائی گئی رجسٹرار جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ تھیں، جنہیں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا تھا ۔