امریکا میں صدارتی الیکشن کے نتائج کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں، ریپبلکنز کی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں، ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔ ایوان کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کسی بھی جماعت کو اکیاون سیٹیں درکار ہیں۔
مزید پڑھیں
راشدہ طلیب اور الہان عمر دوبارہ امریکی کانگریس کی رکن منتخب
امریکی صدارتی الیکشن میں دو پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب
رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 10نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں مجموعی نشستیں 42ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع جیت پر بٹ کوائن کی قیمت بڑھ گئی
خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن سے ووٹ ڈال کر اپنی رائے کا اظہار کیا
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھرامریکی صدر بن گئے، ڈونلڈٹرمپ نے277الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے، ڈونلڈٹرمپ امریکاکے47ویں صدرہوں گے، ٹرمپ کومطلوبہ الیکٹورل ووٹ ملتےہی حامیوں نےجشن مناناشروع کردیا۔ کاملاہیرس کواب تک226الیکٹورل ووٹ ملے۔