سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک اور لاہور بار نے سول کورٹ میں نئی لفٹس اور بار روم کا افتتاح کردیا۔
لاہور کے ایوان عدل ، سول کورٹ کی 7 منزلہ عمارت میں سائلین اور وکلاء کے لیے لفٹس نصب کردی گئی ہیں جس کا افتتاح بدھ کو کیا گیا۔
افتتاح کے موقع پر سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک نے کہا کہ سائلین کی سہولت اور آسانیاں کے لیے اقدامات کرتے رہے گے، ہم آنے والے دنوں میں مزید عدالتوں میں نئے پروجیکٹس کا آغاز کررہے ہیں۔
اس موقع پر صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے کہا کہ ہماری پوری قیادت وکلاء اور سائلین کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔
اس موقع پر سینئر سول جج شفقت عباس مگھیانہ ، شکیل احمد ، فہیم شاہ اور مظہر گیلانی سمیت سیکرٹری لاہور بار رانا نعیم ، راو تحسین سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔