امریکا میں صدارتی الیکشن کے نتائج کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں، ریپبلکنز کی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں، ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔ ایوان کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 51 سیٹیں درکار ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔
مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہان عمر منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سےکامیاب ہوئیں،الہان عمر نے 76.37 فیصد ووٹ حاصل کیے