انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کے اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 74 پیسے ہے۔