امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے برتری کی خبروں کے بعد بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن 75,000 ڈالر کا ہندسہ عبور کرگئی۔ کریپٹو کرنسی نے آخری مرتبہ 73 ہزار 750 ڈالر کو عبور کیا تھا۔ جو مارکیٹ کی جانب سے مضبوط مثبت ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے آٹھ ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ کملا ہیرس نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کی اور واشنگٹن ڈی سی میں انتخابی میدان بدستور سخت ہے، حتمی نتائج کا انحصار سات ریاستوں پر ہونے کا امکان ہے۔
علی الصبح بٹ کوائن 75 ہزار 60 ڈالر پر ٹریڈ کررہا تھا۔ جو 7.2 فیصد بڑھ کر 2,576 ڈالر تک پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ کملا ہیرس کے مقابلے میں ٹرمپ کرپٹو کرنسی کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔ انتخابات میں ان کی کامیابی سے متعلق پیشگوئیوں سے کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔