فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ان لینڈ ریونیو کی 89 خالی آسامیاں ختم کر دیں۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کی 89 خالی آسامیاں ختم کر دی ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے خالی آسامامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آسامیاں چیف ٹیکس آفیسرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور ریجنل دفاتر میں ختم کی گئیں۔
خالی آسامیوں کا تعلق کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور سے ہے جبکہ حیدر آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی خالی آسامیاں ختم کر دی گئیں۔