لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اموات 1,021، زخمیوں کی تعداد 2,641 ہو گئی ہے۔
عرب میڈٰیا نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا ہے کہ 2 مارچ سے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,021 ہو گئی ہے اور 2,641 زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے مزاحمت کے بعد اسرائیل نے لبنان میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جس میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
لبنانی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں جن میں رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔





















