قومی اداروں میں بڑے خساروں کی باز گشت کے اس دور میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے شاہد عزیز نے ریلوے کے منافع میں جانے کی خوشخبری سنا دی ۔
سماء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے چین کے ساتھ ایم ایل ون منصوبے بارے کیا بڑی خبر دی ہے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر نےکہاریلوے خسارہ ماضی کی بات ہے۔
چیف ایگزیکٹوآفیسر شاہد عزیر نے کہا جولائی تاستمبر2023سہہ ماہی میں ریلوے کو 775ملین روپے کا آپریشنل منافع ہوا۔
سی ای اوریلوے نے کہا آمدنی 86 فیصد اضافے کے بعد 17ارب96 کروڑ روپے ہوگئی،ایم ایل ون ترمیمی منصوبے پر دستخط کے لئے ریلوے ٹیم بیجنگ روانہ ہوچکی۔
سی ای او ریلوے نے کہا منصوبے کی لاگت 9.6 سے کم کرکے 6.6 ارب ڈالر کر دی گئی، کراچی سے پشاور100ٹرینیں روزانہ چلیں گی،کراچی تالاہورکاسفری دورانیہ 18گھنٹے سے کم ہو کر12 گھنٹے رہ جائےگا۔