حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی تو کردی مگر دوسری طرف ٹیکس اور مارجن بڑھا کر عوام کو ڈیزل پر ریلیف کم دیا ہے۔عوام کو ہائی اسیپڈ ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کا کم ریلیف دیا گیا۔
دستاویزات کےمطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 سے بڑھا کر 55 روپے مقرر کی گئی۔
دستاویز کے مطابق پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے پٹرول پر تیل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کردیا گیا،پٹرول پر فی لیٹر او ایم سی مارجن اب 7.41 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛پیٹرول 40 اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا
اس کے علاوہ پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے اضافے کے بعد 8 روپے 23 پیسے مقررکیا گیا ہے۔