وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کا پی آئی اے کو خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، کے پی سےخط موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ وہ پی آئی اے خریدناچاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ نوازشریف نےکہیں نہیں کہا کہ پنجاب حکومت پی آئی اے خریدنےجا رہی ہے،کوئی بھی صوبائی حکومت اپنے طور پر ایئرلائن لانچ کرسکتی ہے ، نوازشریف نے کہا اگر ایئر پنجاب پرعملدرآمد ہوجائے تو اچھی بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کہہ رہےتھےکراچی کےکاروباری حضرات پی آئی اے کو چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، کے پی سے ایک خط موصول ہوا، جس میں لکھا تھا کہ وہ پی آئی اے خریدناچاہتے ہیں،بتانا چاہتی ہوں کہ پی آئی اے کے جہاز اڑنےوالے جہاز ہوتے ہیں، جو لوگ کہتے ہیں مریم نواز گنڈا پور کو کاپی کرتی ہیں وہ خدا کا خوف کریں ، علی امین جیسی زبان خاتون کیا کوئی بھی ذی شعورشخص استعمال نہیں کرسکتا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے رونے کی خبرسنی، مریم نواز کبھی پبلک کی سطح پرنہیں روئیں،مریم نواز اپنی والدہ کے انتقال کے وقت روئی تھیں،بانی پی ٹی آئی کے اپنی رسیدیں دینا پڑیں گی۔