یونیورسٹی آف ساہیوال کے طلبہ وطالبات نےاوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج کےساتھ ایک بھر پوردن گزارا جس میں انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ زندگی اور جذبہ حب الوطنی کا قریب سےمشاہدہ کیا۔
طلبہ نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور وطن کی حرمت پر جان نچھاور کرنے والے عظیم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے بلند درجات کی دعا کی۔
طلباء کو ملک کے لیے دی جانے والی پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور دفاعی حکمتِ عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس سے طلباء کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔
طلبہ و طالبات کو فوجی تربیت اور نظم و ضبط کی عملی جھلک دیکھنے کا موقع بھی ملا، جس نے ان پر گہرا اثر چھوڑا۔
دورے کے دوران جدید فوجی ساز و سامان کا تعارف اور بکتر بند گاڑیوں کی سواری کا تجربہ بھی شامل تھا، جس نے نوجوانوں میں فوجی خدمت کے جذبے کو ابھارا۔
طلبہ کو جنگی حکمتِ عملی میں استعمال ہونے والے مختلف ٹینکوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اور فائرنگ کے اصول و طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانا اور نوجوانوں میں وطن کے دفاع کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں ہونی چاہئیں جو نوجوانوں میں پاک فوج میں شمولیت کا شوق اور دشمن کو موثر جواب دینے کا حوصلہ پیدا کریں۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ یہاں آکر ہمیں دلئ سکون ملا کہ ہمارا دفاع ایک مضبوط فوج کے ہاتھ میں ہے، اور ہمیں اپنے ملک پر فخر ہے جہاں کی فوج نہ صرف سرحدوں بلکہ قومی وقار کی بھی محافظ ہے