نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دورہ چین اہمیت اختیار کر گیا روسی صدر پیوٹن اور سری لنکن صدر سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوں گی نگران وزیراعظم کی صدر پیوٹن اور سری لنکن صدر سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں انوارالحق کاکڑ کا چین کا دورہ پاکستان چین تعلقات کیلئے انتہائی اہم قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ نگران وزیراعظم کے دورہ چین کا شیڈول جاری،وفاقی وزیر تجارت روانہ ہوگئے
چین پاکستان اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا فلیگ شپ منصوبہ پر چینی صدر کی دعوت کی وجہ منصوبے کی کامیابی میں پاکستان کی کلیدی اہمیت ہے۔
خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ 16 تا 20 اکتوبر چین کا دورہ کریں گےنگران وزیراعظم کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نےدی ہےوزیراعظم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے۔
انوارالحق کاکڑ 18 اکتوبر کو اعلٰی سطح فورم سے خطاب کریں گےنگران وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گےچینی قیادت کے علاوہ سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات ملاقاتیں ہونگی ۔وزیراعظم کی فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔