تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئےوزیراعظم ہاؤس نے نگران وزیراعظم کے دورہ چین کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انوار الحق کاکڑ 16 تا 20 اکتوبر چین کا دورہ کریں گےنگران وزیراعظم کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نےدی ہےوزیراعظم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے۔
انوارالحق کاکڑ 18 اکتوبر کو اعلٰی سطح فورم سے خطاب کریں گےنگران وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گےچینی قیادت کے علاوہ سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات ملاقاتیں ہونگی ۔وزیراعظم کی فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔
دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے چین کے اہم دورہ پر روانہ ہوگئے جہاں وہ 17-18 اکتوبر2023 کو بیلٹ اینڈ روڈ کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقد ہ فورم میں شرکت کریں گے ۔
اپنے دورے کے دوران نگراں وفاقی وزیر چینی کاروباری اداروں کے سرکردہ سربراہان، ایگزم بینک کے صدر اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ باہمی تجارت اور کاروباری مصروفیات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ نگراں وزیر دو کاروباری نیٹ ورکنگ فورمز سے بھی خطاب کریں گے جس میں بہت سی چینی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔
وفاقی وزیر کے اس دورے کا محور خوراک اور زراعت، ٹیکسٹائل، کان کنی اور ویلیو ایڈڈ کان کنی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجی، نئی الیکٹرک گاڑیاں، سولر پینلز اور ای کامرس میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا فروغ ہے۔ نگراں وزیر فوڈ پروسیسنگ کمپنی کوفکو کے صدر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔