امریکی صدر جوبائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فو ن کیا اور کہا کہ امریکا فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کیلئے کوششیں کررہا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن نے ہفتے کے روز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سےگفتگو میں غزہ میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ محمود عباس نے امریکی صدر کو خطے میں اپنی مصروفیات اور فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں فوری طور پر درکار انسانی امداد پہنچانے کی ان کی کوششوںسے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ایران نےغزہ میں زمینی کارروائی کی صورت میں اسرائیل کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا
امریکی صدرجوبائیڈن نے حماس کے اسرائیل پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر امداد کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے کہااور اس بات کا اعادہ کیا کہ حماس فلسطینی عوام کے وقار اور خود ارادیت کے حق کے لیے کھڑا نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بائیڈن نے عباس سے تنازع کو وسیع ہونے سے روکنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ امریکی کوششوں کے بارے میں بات کی ہےاور دونوں رہنماؤں نے مغربی کنارے اور وسیع تر خطے میں استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ ایران نے غزہ میں زمینی کارروائی کی صورت میں اسرائیل کو جوابی اقدام کی دھمکی دے دی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے قطر میں اقوام متحدہ کے نمائندے کو آگاہ کیا کہ اسرائیل غزہ میں زمینی کارروائی کرے گا تو ایران مداخلت پر مجبور ہوگااسرائیل غزہ پر حملے سے باز نہ آیا توجواب دیں گے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے نے ایران کا پیغام اسرائیل تک پہنچا دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن ریڈ لائن عبور کی گئی تو جواب دینے پرمجبور ہوگا۔