ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
ہفتہ کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2735 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کے بھاؤ 1700 روپے کم ہوگئے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی ہے۔