نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کپاس کے کاشتکار کسی صورت کپاس سستے داموں نہ پیچیں۔ ٹی سی پی کے ذریعے خریداری شروع ہوگی تو نرخ میں استحکام آجائے گا۔
رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کپاس کا ریٹ اس وقت ساڑھے چھ ہزار پر آیا ہوا تھانگران وزیراعظم نے اس کا نوٹس لے لیا ہےکپاس کے کاشتکار کسی صورت کپاس سستے داموں نہ پیچیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کررہے ہیں فی من8500روپے ریٹ برقرار رکھا جائےوزیراعظم سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے خریداری شروع کرنے کی درخواست کی ہےٹی سی پی کپاس کی خریداری شروع کرے گا تو نرخ میں استحکام آجائے گا۔
خیال رہے کہ ملک میں کپاس کی پیداوار پچاس لاکھ بیلز سے تجاوز کرگئی تھی۔ سالانہ بنیاد پر کاٹن کی پیداوار میں اکہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق صوبہ سندھ میں ایک سو تیرہ فیصد اضافہ ہوا ہے ، اورپیداوار تیس لاکھ بیلز رہی ہے۔ پنجاب میں کاٹن کی پیداوار چونتیس فیصد اضافے کے ساتھ اکیس لاکھ گانٹھیں رہی ہے۔ گزشتہ سال کپاس کی پیداوار میں چونتیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سال کپاس کی پیداوار تخمینے سے زیادہ رہنا ایک سنگ میل ہے۔