ڈہرکی میں نجی ہوٹل سےملنےوالی لڑکی کو سیشن کورٹ میں بیان قلمبند کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق نجی ہوٹل سے ملنے والی لڑکی کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ گرفتار شخص کو رہا کر دیا گیا تھا ۔ ایس ایچ او ڈہر کی رضا بلو نے کہا کہ لڑکی کےہمراہ گرفتارشخص کو رہا کردیا ہے، گرفتارشخص کےخلاف کسی نےکوئی شکایت درج نہیں کرائی جس پراسےرہاکردیا، ہمیں کوئی معلومات نہیں ہیں کہ ہوٹل سےگرفتارشخص پر پنجاب میں مقدمات درج ہیں یانہیں۔ لڑکی کے ورثاء کاکہنا تھا کہ غلام اکبر کھوسو پرپنجاب کےمختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، گرفتار شخص کوایس ایچ اوڈہرکی نےپانچ لاکھ رشوت کےعوض رہاکیا۔متاثرہ لڑکی عائشہ نے بتایا کہ غلام اکبر کھوسو زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔