رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملکی برآمدات میں تیرہ اعشاریہ چار پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے حجم دس ارب اٹھاسی کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 5.19 فیصد سےکم ہو کر تقریباً 6 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا ہےجبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ 7 ارب 39 کروڑ ڈالر رہا تھا ۔
اکتوبر میں برآمدات دس اعشاریہ 10.64 فیصد بڑھ کر 2 ارب 97 کروڑڈالر تک پہنچ گئیں ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2ارب 96کروڑ ڈالر تھا ستمبرکی نسبت اکتوبر میں برآمدات 4.90فیصد اضافہ ہوا ہے۔