چینی کارکنوں کو دیوار چین'کو ناقابل تلافی' نقصان پہنچانے کے الزام میں 2 مشتبہ افرادکوگرفتار کرلیا گیا۔
خلا سے نظر آنے والی دیوار چین انسان کے خود ساختہ ڈھانچے میں سے ایک ہے۔جسے تیسری صدی قبل میسح سے تعمیر کیا گیا تھا۔ دیو ہیکل ڈھانچے کے لمبے حصے آج بھی آس پاس ہیں اور ورثے کی جگہوں کے طور پر محفوظ ہیں۔
38 سالہ مرد اور55 سالہ خاتون دیوار چین کے قریب اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے چکر لگا تے لگاتے تھک گئے۔تب ہی دونوں نے دیوار چین کے ڈھانچے کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا اوراس دوران کسی نے بھی انکو قدیم ورثے کے آس پاس کے علاقے میں کھدائی اور توڑ پھوڑ سے روکا بھی نہیں۔
پولیس کو اطلاع موصول ہونے کے بعد کھدائی کے راستے کا پیچھا کیا گیا تو وہ 2 مشتبہ افراد تک پہنچ گئے ۔جنہوں نے عظیم دیوار کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کرلیا ۔بدقسمتی سےدیوار کو پہنچنے والے نقصان کو ناقابل تلافی قرار دیا گیا ہے۔
تاہم دیوار کا تباہ شدہ حصہ بحال شدہ حصے کے کافی دور ہے۔پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔