وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کو دوبارہ فلمی صنعت کا گہوارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کی جانب سےفلمی صنعت کی بحالی اورفنکاروں کےمسائل کےحل کیلئے29 رکنی سٹئیرنگ کمیٹی تشکیل دےدی گئی،کمیٹی فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس،فلاح وبہبود اورسماجی تحفظ کیلئےآرٹسٹ ویلفئیرکا جامع نظام وضع کرے گی ۔
فنکاروں کے لئے ہاوسنگ سوسائٹی بنے گی، سکیم کی تیاری بھی کمیٹی کے اہداف میں شامل ہونگے،تخلیقی صلاحیتوں کےاظہارکیلئےمراکزکا قیام،فن کے فروغ اورنئےٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے تجاویز تیارہوں گی، کمیٹی پنجاب میں سینماہاﺅسز بڑھانےاوراس شعبےکیلئے خصوصی رعایتوں کی فراہمی کی تجاویز تیارکرے گی۔
وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری نے سٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔