اسلام آباد میں قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے بولی کھولنے کا انعقاد کیا گیا اور شفافیت کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے بولی کا عمل ٹیلی وژن چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے لیے ایک ہی کمپنی کی جانب سے دس ارب روپے کی بولی دی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کے ساٹھ فیصد شیئرز کی فروخت کے لیے 85 ارب 3 کروڑ روپے کم از کم قیمت مقرر کی گئی تھی۔
نظرثانی کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت ملنے کے باوجود کمپنی نے بولی برقرار رکھی اور اس پیشکش کو قبول نہیں کیا گیا۔
نجکاری کمیشن کے حکام کے مطابق پی آئی اے کی بولی اور ریزرو پرائس پر نجکاری کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی نجکاری کو رپورٹ بھجوائی جائے گی۔