وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی بچوں، مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کے حوالے سے اقدام کیا گیا،ماحولیاتی تحفظ کے ادارے 'ای پی اے' کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرعمران شیخ نے حکمنامہ جاری کردیا، وزیراعلی پنجاب نے خصوصی تعلیم کے تمام سکولوں کو آن لائن کلاسز کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔
تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت پنجاب نے مریم نواز شریف پلان SECTORAL SMOG MITIGATION
دیا ہے،وزیراعلی نے انسداد سموگ کے لیے جامع روڈ میپ دیدیا، تمام اداروں کو ٹاٸم لاٸن کے ساتھ اہداف بھی تفویض کیے۔
مریم نواز گزشتہ چھ ماہ سے روزانہ کی بنیاد پرانسداد سموگ ڈیش بورڈ سے محکموں کی کاررکردگی خود مانیٹرکرریی ہیں۔
سموگ رولز کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں 9بھٹے مسماراور 4 انڈسٹریل یونٹس گرادیے، لاہور میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا تے ہوئے سموگ کا باعث بننے والے تمام ذرائع کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آئی کیو ائیر کےمطابق لاہورمیں اوسط ائیر کوالٹی کی شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے، یو ایس قونصلیٹ 322 ، جیل روڈ پر 246 ، یو ایم ٹی 277 ، ٹاؤن ہال 209 ، شملہ پہاڑی 170، اور پنجاب یونیورسٹی 199، ریکارڈ کی گئی۔