ملک سے چاول کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر51.53 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو633.20ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 51.53فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو417.87ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
ستمبرمیں چاول کی برآمدات کاحجم 197.20ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جواگست میں 205.11ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 160.93ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں چاول کی برآمدات سے ملک کو3.687 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو210.67ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.44فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو187.35ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 422.52ملین ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 230.52 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 83.29فیصدزیادہ ہے۔