رات گئے پولیس کی شہری کے ساتھ چیکنگ کے نام پر تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں تھانہ شفیق آباد کی حدود میں راہگیر شہری کو پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کیلئے روکا،پہلے ماسک اتروایا پھر واٹس ایپ سمیت دیگر ایپ پر موجود مسیجز چیک کیے،کچھ نہ ملا تو شہری کو ڈانس کرنے کا کہا اور خود بھی جھومتے رہے ۔
شہرین ے اسموگ سےبچنےکےلئےچہرہ ڈھانپ رکھاتھا،پولیس اہلکاروں کے تضحیک آمیز رویہ کی ویڈیومنظر عام پرآگئی۔پولیس اہلکاروں کے رویے سے لگ رہا تھا کہ وہ جیسے نشے میں ہوں۔