پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق سپریم کورٹ کے 30 ستمبر کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر ملاقات الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی وجہ نہیں بن سکتی۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن ٹریبونل کے جج کا تقرر چیف جسٹس کا اختیار ہے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ 4 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار نے 6 الیکشن ٹریبونلز کو نوٹیفائی کیا تھا لیکن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات کے بعد حاضر سروس ججز کے نام واپس لے لئے گئے۔