عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں یکم یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہوگا، انڈسٹری نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں کا ورکنگ پیپر اوگرا کو بھجوادیا۔
یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں3 روپے29 پیسے کمی متوقع ہے، ملک میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں3 روپے13 پیسے کمی کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں3روپے 32پیسے تک کمی ہوسکتی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے42 پیسے کی کمی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں کے درمیان پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں بالترتیب تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں، عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے ہیں۔