پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کا اہم میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں کھیلے جانے والا میچ معطل کر دیا گیا جو کہ اب پیر کے روز ریزرو ڈے پر مکمل ہوگا ، میچ کا آغاز کل کولبو میں ہی ڈھائی بجے ہوگا۔
سپر فور کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جبکہ بھارت نے 24.1 اوورز کے بعد 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما شادب کی گیند پر 56 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، شبمن گل جو شروع سے ہی پاکستانی بولرز پر پریشر ڈالے ہوئے تھے شاہین کی گیند کا نشانہ بنے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف انہیں کھلاڑیوں کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے تھے۔
بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما سمیت شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔