سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،اعلی عدلیہ کے 4021 وکلاء نئے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ مدمقابل ہیں،صدر کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں رؤف اور حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ میں مقابلہ ہے،
سیکرٹری کے لئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اور حامد خان گروپ کے سلمان صدیقی مدمقابل ہیں،خازن کے لئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے چوہدری تنویر اور حامد خان گروپ کے میر اورنگ زیب امیدوار ہیں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 769 وکلاء اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔