لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان ،عظمی خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ جبکہ اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں26 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے والے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ہے ملزمان کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ درج ہیں۔