گیلپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر فلائٹس کے منسوخ ہونے سے متعلق اپنا نیا سروے جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ایران جنگ کے باعث پاکستان سے بین الاقوامی پروازوں میں تقریبا 50 فیصد کمی ہوئی ہے ۔
گیلپ سروے کے مطابق مارچ کےآغاز میں انٹرنیشنل ڈیپارچر 1127 سے کم ہو کر 572 رہ گئے، چند ہفتوں میں آدھی پروازیں ختم ہو گئیں جس سے ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا دھچکا پہنچا ہے ، فضائی سرگرمی میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ایران اور خلیجی فضائی حدود کی بندش سے فلائٹس شدید متاثرہوئیں، متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کئی روٹس تبدیل اور فریکوئنسی کم کر دی گئی ہے، مشرق وسطیٰ روٹس پرانحصار کے باعث پاکستان کی پروازیں زیادہ متاثر ہوئیں ۔
دبئی سمیت خلیجی روٹس پر سفری سرگرمی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ، سعودی عرب کے لیے پروازوں کا تناسب بڑھ گیا، غیر ضروری سفر میں کمی، مذہبی اور ضروری سفر جاری ہے۔





















