چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس جاری ہے۔ اس موقع پر اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں جبکہ عدالتی اصلاحات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ کے سوا باقی تمام ججز اجلاس میں شریک ہیں۔ سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کیلیے اس وقت سعودی عرب میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالتی اصلاحات، انتظامی معاملات اور ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیرغور آئیں گے۔
واضح رہے کہ ایوانِ صدر میں حلف برداری کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں اپنا چیمبر سنبھالتے ہی فول کورٹ اجلاس طلب کرلیا تھا۔