تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 277 روپے ، 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں738 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 90 ہزار 732 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔