سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوں گے، روسی وفاقی اسمبلی کی چئیرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو سینیٹ اجلاس سے خطاب کریں گی جبکہ صدرمملکت کے خطاب پر اظہارتشکر کی تحریک قومی اسمبلی اجلاس کے چھ نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
سینیٹ کا اجلاس آج ساڑھے 4 بجے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہو گا اور اجلاس کا واحد ایجنڈا روسی وفاقی اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو کا ایوان بالا سے خطاب ہے ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہو گا ۔
چھ نکاتی ایجنڈے کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ صدر مملکت کے خطاب پر تحریک تشکر پیش کریں گے ۔
زرتاج گل ، عظیم الدین لکھوی ، سبین غوری ، رعنا انصار ، معین عامر پیرزادہ اورفرحان چشتی کے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔